ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حددو میں المناک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ کیری ڈبے کو حادثہ بریک فیل ہونے کےباعث پیش آیا واقعے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخیموں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کے حوالے سےذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حددو نگکی روڈ پر کیری ڈبہ بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گرا جس میں سوار دو خواتین کنیزہ بی بی اور زمردہ بی بی موقع ہر جاں بحق جبکہ ڈرائیور طارق ولد بنارس شدید زخمی ہو گیا۔
van fell into ditch in Abbottabad- 2 women died,ایبٹ آبادمیں کیری ڈبہ کھائی میں جاگرا- 2 خواتین جاں بحق
