اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

190ملین پاؤنڈ کیس۔کابینہ کے 3 ساتھی عمران کیخلاف گواہ بن گئے

گدا،تکیہ،دو کرسیاں اور میز۔عمران خان کی نئی دنیا

تحریک انصاف  کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس  میں کابینہ کے 3 ساتھی گواہ بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں  جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف گواہ کے بجائے عام گواہ کے طور پر سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں59 گواہان کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سے پی ٹی آئی کابینہ کے صرف 3 وفاقی وزراء نیب کے گواہ بنے، جن میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔ پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال، اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے مجرم مراد سعید اور پی ٹی آئی ہیں، پرویز خٹک

پاکستان کے مجرم مراد سعید اور پی ٹی آئی ہیں، پرویز خٹک (فائل فوٹو)

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان وعدہ معاف نہیں بنے،بلکہ اس کے بجائے بطور گواہ شامل ہوئے ہیں، دیگر گواہان میں نیب، بینک، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن افسران اور پٹواری وغیرہ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ کے سیکریٹری کا نام بھی گواہوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ وزیراعظم آفس ندیم بٹ بھی گواہ کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل، اعظم خان نے نیب میں بیان ریکارڈ کروا دیا

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل، اعظم خان نے نیب میں بیان ریکارڈ کروا دیا

علاوہ ازیں القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی عمران خان کیخلاف  نیب کے گواہ بن گئے۔ایم کیو ایم کا کوئی وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ نہیں بنا۔نیب نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنا لیا، جس میں کہا گیا کہ کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔

دریں اثنا سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں عدالت میں جا کر عمران خان کے خلاف گواہی نہیں دوں گا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب نے مجھے بلایا تھا میں نے وہاں پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے اور حقیقت بتائی ہے،میں اس وقت وزیر نہیں تھا بلکہ بحیثیت معاون خصوصی کابینہ کی میٹنگ میں شریک ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اُس وقت عمران خان کو کہا تھا کہ یہ شہزاد اکبر فراڈ آدمی ہے یہ آپ کو مروائے گا۔

190 million pounds case. 3 cabinet members became witnesses against Imran,190ملین پاؤنڈ کیس۔کابینہ کے 3 ساتھی عمران کیخلاف گواہ بن گئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481