اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب 3 بار سلیکٹ ہو چکے، چیلنج ہے کہ چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں۔

چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

تیمر گرہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ الیکشن جیت کر سیاسی انتقام لیں، جو 3 بار وزیرِ اعظم بن کر فیل ہو چکا ہے وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب پہلے انہی سے لڑے تھے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی تھی، میاں صاحب کو لڑائی کی وجہ سے 10 سال تک آرام کرنا پڑا تھا، میاں صاحب کا ایک بار پھر مطالبہ انہی سے ہے کہ دو تہائی اکثریت دلاؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ میاں صاحب چوتھی بار آ کر کیا کریں گے، میاں صاحب پھر انہی سے پنگا لیں گے جو انہیں دو تہائی اکثریت دلائیں گے، ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں کہ ہم انتقام کی سیاست یا کھلاڑی کو افورڈ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہ زمان پارک کا وزیرِ اعظم میرا مخالف ہے نہ رائیونڈ کا وزیرِ اعظم میرا مخالف ہے، عوام جس مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، اس کا آغاز پی ٹی آئی دور میں ہوا، نگراں حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں، میاں صاحب کے کارکن آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں ،سراج الحق

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ میاں صاحب کا وزیر پی آئی اے بیچ نہیں رہا بلکہ خرید رہا ہے، ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، میرا بانی پی ٹی آئی سے اختلاف صرف یہ تھا کہ وہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے؟ بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے اور حکومت چلاتے رہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کو پیغام ہے کہ سلیکشن کی سیاست چھوڑیں اور الیکشن کی سیاست کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481