اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور

اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیلی بربریت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کر لیں۔

جنرل اسمبلی میں پناہ گزینوں کی مدد، امدادی کاموں اور اثاثوں کے تحفظ سمیت یہودی آبادکار بستیوں کیخلاف 5 قراردادیں منظور کی گئیں،

یہ بھی پڑھیں غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے والے اسرائیلی فوجی اندھے ہونے لگے

پناہ گزینوں کی مدد کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد کے حق میں 168 ممالک نے ووٹ دیا، امریکا سمیت 10 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے فلسطین میں امدادی کاموں سے متعلق قرارداد کو 165 ووٹوں سے منظور کیا گیا،

اس کے علاوہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد کو 163 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم قراردے دی گئی

فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کار بستیوں کیخلاف قرارداد 149 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ فلسطینیوں کے حقوق کیخلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو 86 ووٹ ملے،

یہ بھی پڑھیں حماس کی جانب سے رہا اسرائیلی یرغمالی نیتن یاہو پر برس پڑے

اس قرارداد کیلئے ووٹنگ کے عمل سے 75 ممالک غیر حاضر رہے، 12 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481