اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بغیررکاوٹ عافیہ سےملاقات کیلئےامریکہ سے رابطےکی عدالتی ہدایت

85f59847 35cd 49eb be63 7137e216b41b 1
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو  ہدایت کی ہے کہ عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی شیشے کی رکاوٹ کے بغیر ملاقات کرانے کےلئے امریکی
انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔
عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی جو کہ اس وقت امریکہ میں موجود ہیں
کی ہدایت پران کے وکیل عمران شفیق نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک ارجنٹ درخواست جمع کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ڈاکٹر فوزیہ جو کہ ہزاروں میل کا سفر طے کرکے امریکہ گئی ہیں ،ان کی اپنی بہن عافیہ صدیقی سے جس طرح ملاقات کرائی گئی ہے وہ اذیت کا باعث ہے لہٰذا وزارت خارجہ دونوں بہنوں کی باالمشافہ ملاقات کا اہتمام کرائے۔
جمعرات کو جسٹس سردار اعجاز اسحق کی عدالت میں اس درخواست کی سماعت ہوئی جس میں سینیٹر مشتاق احمد خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ سماعت کے بعد عدالت کے احاطے سے باہر میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈوکیٹ عمران شفیق نے کہا کہ ہماری درخواست پر عدالت نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق امریکی انتظامیہ کوخط لکھیں کہ ڈاکٹر فوزیہ اور عافیہ کی شیشے کی دیوار کے بغیر
REF NO 079 PR PHOTOباالمشافہ ملاقات کرائی جائے اور وزارت خاجہ اس معاملے پر احتجاج بھی کرے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ کہنا بجا ہے کہ امریکی جیلیں امریکی قوانین کے تحت چلتی ہیں وہ امریکی انتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹ درخواست دائر کرنے کا ہمارا مقصد یہ تھا کہ دونوں بہنوں کی باالمشافہ ملاقات کرانے کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ امریکی انتظامیہ سے رابطہ کرے تو عدالت نے حکم جاری کر کے ہمارا مسئلہ حل کر دیاہے جس پر ہم عدالت کے بے حد شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ 12 دسمبر تک امریکہ میں ہیں، میں عدالتی احکامات کی روشنی میں وزارت خارجہ اور پاکستانی قونصلیٹ سے مطالبہ کرتا ہوں دونوں بہنوں کی شیشے کی رکاوٹ کے بغیر ملاقات کرانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کرے ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست پاکستان کے لیے باعث شرم ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اس معاملے پر حکومتی سطح پر امریکہ سے احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی امریکی جیل میں وقوع پذیر ہونے والے اس شرمناک معاملے کو عالمی قوانین کے
مطابق اٹھانا چاہیے۔
31537029 ec00 46ee a3cc 27260a74606a
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات کے لیے وزارت خارجہ کے ذریعے امریکی ویزے کے لیے درخواست دی تھی لیکن اس مقصد کے لیے انھیں ابھی تک امریکی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ ویزا ملنے پر وہ امریکہ جائیں گے اور عافیہ سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سابقہ جمہوری اور فوجی دونوں طرح کی حکومتیں عافیہ صدیقی کے معاملے پر ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

Court orders to contact US officials for uninterrupted meeting with Aafia,بغیررکاوٹ عافیہ سےملاقات کیلئےامریکہ سے رابطےکی عدالتی ہدایت


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481