اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ، 4 افراد جاں بحق

کراچی میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ، 4 افراد جاں بحق

شہر قائد کے علاقے عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے جھلس کر 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق عائشہ منزل میں فوم کی دکانوں میں آگ لگی، آگ نے 5 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، زیادہ تر لوگوں کو بلڈنگ سے نکال لیا گیا، نیچے بہت بڑی تعداد میں فوم، کاسمیٹک اور دیگر دکانیں موجود ہیں۔

فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ دکانوں میں لگنے والی آگ اوپر عمارت تک پہنچی، بلڈنگ میں موجود تقریباً تمام لوگوں کو نکال لیا گیا، فرنٹ کی تمام دکانیں تقریباً جل گئیں، بلڈنگ بھی فرنٹ سے مکمل طور پر جل گئی۔

عائشہ منزل کے قریب بلڈنگ میں آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں، ایک باؤزر اور ایک اسنارکل مصروف رہا۔

ذرائع کے مطابق رہائشی عمارت کے اندر کسی قسم کا فائرسسٹم موجود نہیں تھا، 2 دکانوں میں لگنے والی آگ نے 10 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

بلڈنگ چوکیدار کے مطابق شاپنگ مال میں 50 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، پانچ منزلہ رہائشی عمارت تھی، اب بلڈنگ کے اندر کوئی نہیں ہے، دکانداروں نے اپنا سامان اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔

مارکیٹ کے اطراف کھڑی موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق فوم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481