اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

عمران خان کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ 13 ستمبرکو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبرکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے21 اکتوبر 2022ء کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا جس کے بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیرِ التوا ہونے کے باعث اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481