اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، میجر شبیر شریف واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرأت کے اعزازات سے نوازا گیا۔

میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1947ء کو گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، 1964ء میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔

میجر شبیر شریف شہید 1965ء کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا جس پر انہیں ستارہ جرأت سے نوازا گیا، 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں بھی یہی عزم اور حوصلہ کام آیا۔

ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس ایف ایف رجمنٹ نے دشمن کی فوج کو تہس نہس کر ڈالا، 6 دسمبر 1971ء کو انہوں نے جام شہادت نوش کیا، میجر شبیر شریف کو میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481