اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد :نواز لیگ کا سابق یو سی چیئرمین 3ساتھیوں سمیت قتل

89f318d6 ccdb 4d63 a665 d6ac0a7da8c2

اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں  منگل کی شب قتل کی ہولناک واردات رونماہوئی ہے جب  مسلم لیگ ن کے سابق یو سی چیئرمین سید ابرار شاہ کو تین ساتھوں سمیت قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں منگل کی شب قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں مسلم لیگ نون کے سابق  یو سی چیئرمین جھنگی سیداں سید ابرار شاہ کی پراڈو لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں ابرار شاہ اور ان کے تین ساتھی  موقع پر جان بحق ہو گئے۔ بعض ذرائع کے مطابق ان میں سے بعض زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ابرار شاہ کے علاوہ رفاقت،سید علی شیر اورصاحب گل شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان  جائے وقوعہ سےفرار ہو گئے ہیں جن گرفتاری کےلیے ناکہ بندی کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ،پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Islamabad: Former UC Chairman of Nawaz League killed along with 3 colleagues
اسلام آباد :نواز لیگ کا سابق یو سی چیئرمین 3ساتھیوں سمیت قتل
Community Verified icon


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481