اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

منظور پشتین اسلام آباد پولیس کے حوالے

منظور پشتین اسلام آباد پولیس کے حوالے

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو بلوچستان کے حکام نے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

چمن کے اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کبزئی کے مطابق منظور پشتین کو آج صبح اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا، وہ مختلف مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔
انہوں نے کہا کہ منظور پشتین جو سخت سیکیورٹی میں رات گئے قلعہ سیف اللہ منتقل کیا تھا، انہیں کوئٹہ لے جاکر قانونی کارروائی کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبہ بدری کا فیصلہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ انتظامیہ نے رات کو ہی منظورپشتین کو ژوب منتقل کردیا تھا، داناسر کے مقام پر خیبر پختونخوا پولیس کی موجودگی میں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ صوبہ بدری کا فیصلہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چمن میں منظور پشتین کو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481