اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کو پشاور میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو پشاور میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل گئی

9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت شرائط کے ساتھ پشاور میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل گئی۔

تحریک انصاف کو پشاور میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو پشاور میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل گئی

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کر دیا، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید قاسم علی شاہ نے پشاور میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔ جو تحریک انصاف 6 دسمبر کو جی ٹی روڈ پر واقع شادی ہال میں کرنے جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری 2 صفحات پر مشتمل اجازت نامے میں 22 سخت شرائط بھی عائد کی گئی ہیں جن میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی پر اجازت نامہ منسوخ تصور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں حماس کے اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف

اجازت نامے میں لکھا ہے کہ ورکرز کنونشن کی اجازت ہو گی لیکن شرائط پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔

اجازت نامے میں مزید لکھا ہے کہ غیراخلاقی حرکتوں اور غیرقانونی اقدامات پر مکمل پابندی ہو گی، کنونشن کے دوران سڑک بند نہیں کی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، ٹک ٹاک، ہالووین، مغربی تھیم پارٹی اور غیر اسلامی ویڈیوز کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ آتش بازی بھی نہیں کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں بینظیر بھٹو ہسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر بچی دم توڑ گئی

ضلعی انتظامیہ نے مزید لکھا ہے کہ کنونشن کرنے والے یقینی بنائیں گے کہ پروگرام میں اسلحہ کی نمائش نہ ہو اور مکمل سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی منتظمین پر ہو گی۔

انتظامیہ نے ہدایات دی ہیں کہ شرکا کی مکمل چیکنگ کا انتظام کیا جائے جبکہ مقررہ وقت کے اندر پروگرام کو ختم کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کو تیار ہیں مگر ماحول دیا جائے، فضل الرحمان

پی ٹی آئی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے پولیس کو فراہم کرے گی۔

کنونشن میں ریاست مخالف، اداروں کے خلاف تقریر اور نعرہ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اجازت کے بعد ورکرز کنونشن کی تیاری تیز کر دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481