اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے رہنماشوکت یوسف زئی اشتہاری قرار

ff512106 fc3a 4ec8 863a 41ce846982d0

کے پی کی ایک عدالت  نے عدم پیشی پر  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی کو اشتہاری قرار دے دیا، ان کیخلاف 21 نومبر کو  شانگلہ کے تھانہ کروڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پیر کے روز سینئرسول جج ٹرائل کورٹ نے شوکت یوسف زئی کو اشتہاری قرار دے دیا،

پولیس  حکام نے عدالت میں کہا کہ شوکت یوسف زئی کیخلاف 21 نومبر کو تھانہ کروڑہ میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔پولیس کی جانب سے عدالت میں چالان جمع کرا یا گیا تھا ،شوکت یوسفزئی کئی روز سےروپوش ہیں جن کی گرفتاری کیلئےپر چھاپے مارے جا رہے ہیں، عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے 30دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سابق وزیر خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی کو پشاور ایئر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔

وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے کہ انھیں باچاخان ایئرپورٹ پر روک لیا گیاتھا ، بعد ازاں اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے  مجھےکلیئر کر دیا مگر پھر آف لوڈ کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481