سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے،ہم چیلنجز سے باخبر ہیں، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ہفتے کے روز بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کامشاہد ہ کرنے کے لیے خیرپور ٹامیوالی پہنچ گئے۔کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف کو اس موقع پر فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مہارت کو بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی تلقین کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ انشااللہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔
The entire focus is on defending the borders of the motherland .Army Chief,پوری توجہ مادروطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے۔آرمی چیف
