اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلگت سے راولپنڈی آنے والی بس پر فائرنگ۔8 مسافر جاں بحق

d36525f4 ba51 41f9 87ee 9adee2dbf895

گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں شاہر اہ قراقرم پر دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 26 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ بس غذر سے راولپنڈی آ رہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم پر دیامر ہڈور موڑ کے قریب مسافر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور اموات رونما ہوئیں ۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا شکار مسافر K2 بس 4647- BLN ضلع غذر سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی کہ ہڈور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

بعض اطلاعا ت کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور بھی جلس کر جاں بحق ہو گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد مسافروں کو زخمی حالت میں ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد میں عبد القیوم ولد عبدالرؤف، محمد نصیر، کمال عباس ولد میرزا حسین، اورنگزیب، میر عالم ولد داؤد شامل ہیں جبکہ رات گئے تک 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

 خون کے عطیات کیلئے مساجد سے اعلانات

المناک واقعے کےزخمیوں میں شکور جان ولد غلام رضا، مظہر ولد شکور جان ساکن دینور گلگت، شبیر ولد سید شاہ علی ساکن سکوار گلگت، نور بیگم زوجہ صفر علی، تاج بیگم زوجہ یوسف ساکن گاہکوچ، اسلام گل ولد راہی گل ساکن پشاور، معاذ خان ولد ذاکر حسین، صفر علی ولد راحیم علی ساکن شیر قلعہ، محمد علی ولد یاسین ساکن اسکردو، رحمت جان ولد غلام علی، شکیل احمد ولد علی شیر ساکن اسکردو بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے بعد چلاس میں جگہ جگہ مساجد سے اعلانات کیے گئے کہ زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیے جائیں جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد خون دینے کیلئےاسپتال پہنچ گئی۔

تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل،بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔وزیر داخلہ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، انہوں نے آئی جی گلگت بلتستان کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔حاجی گلبر خان نے کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لائیں گے، کسی کو امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

دریں اثناوزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع کی طرف روانہ کی گئی ہے۔ اور گلگت شہر سمیت تمام اضلاع کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

Firing on a bus coming from Gilgit to Rawalpindi. 8 passengers were killed,گلگت سے راولپنڈی آنے والی بس پر فائرنگ۔8 مسافر جاں بحق

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481