اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹرفوزیہ کو بہن عافیہ سےملنےکی اجازت دینےسےامریکی انکار

REF NO 075 PR PHOTO

امریکی حکام نے پاکستان سے طویل سفر کر کے جانے والی ڈاکٹر فوزیہ کو جیل میں قید اپنی بہن عافیہ صدیقی  سے  ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور یہ بہانہ کیا کہ قید خانے کی چابی کھو گئی ہے۔

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے  جیل کے باہر   سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ موجود ہیں میں 4 گھنٹے سے ٹیکساس کی امریکی جیل کے باہر موجود ہوں۔ جیل حکام میری بہن سے ملاقات کروانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عدالتی حکم اور امریکی حکام کی منظوری کے بعد اپنی بہن سے ملنے امریکا آئی ہوں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی  کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کے کمرے کی چابی کھو گئی ہے۔  ڈاکٹر عافیہ ہائی سیکیورٹی جیل میں قید ہیں۔اور بتایا جا رہا ہے کہ امریکی نیول بیس میں قائم جیل کے سیل کی چابی کھو گئی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ اس سے بھونڈا بہانہ نہیں ہو سکتا کہ امریکا کی ہائی سیکیورٹی جیل کے سیل کی چابی کھو جائے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے مطابق میں نے درخواست کی کہ مجھے اپنی بہن سے صرف گلے ملنے دیا جائے مگرجیل حکام نے انکار کیا اور ملاقات شیشے کے پیچھے سے کرانے کا کہا۔ ڈاکٹر فوزیہ کے مطابق اب شیشےکے پیچھے سے بھی ملاقات کرانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی گفتگو سننے کیلئے لنک کھولیں

یہ بھی پڑھئے

https://kohsarnews.com/34809/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%b9%d8%a7%d9%81%db%8c%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%b5%d8%ad%d8%aa-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%d8%ae/

American refusal to allow Dr Fauzia to meet sister Aafia,ڈاکٹر فوزیہ کو بہن عافیہ سے ملنے کی اجازت دینے سے امریکی انکار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481