Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہدخاقان سےمنسوب اکاؤنٹس تحریک انصاف کیلئےاستعمال ہونے لگے

شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے ناراض رہنما شاہد خاقان عباسی کے نام سے بنائے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تحریک انصاف کے حق میں استعمال ہونے لگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شاہد خاقان عباسی کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کو کیش کرا رہے ہیں اور ان کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنے اصل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کا اس کے علاوہ کوئی اور اکاؤنٹ نہیں ہے اور یہ کہ وہ یا تو اس ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یا پھر براہ راست عوام سے منتخب ہونا پسند کرتے ہیں۔ عام طور پر وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام نہیں پہنچاتے تاہم اس کے باوجود شاہد خاقان عباسی کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹس تحریک انصاف کی حمایت اور مسلم لیگ نون کی مخالفت میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے اصلی اور جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس کا عکس

اس کی ایک مثال یہ ہے کہ تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے ٹویٹ کو شاہد خاقان عباسی سے منسوب ٹوٹر اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا گیا ہے۔  پی ٹی ائی کے خلاف خواجہ آصف کی ٹویٹ کے جواب میں اسی طرح کے ایک اکاؤنٹ سے پی ٹی ائی کا دفاع اور نواز لیگ کی مخالفت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جن کا حلقہ انتخاب مری کہوٹہ اور راولپنڈی کے بعض علاقے ہیں وہ ایک روایتی اور وضعدار سیاستدان کی شہرت رکھتے ہیں اور عام طور پر سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں، البتہ مختلف ٹی وی چینلز پر تواتر کے ساتھ ان کے انٹرویوآتے رہتے ہیں۔

 

Accounts attributed to Shahid Khaqan started being used, شاہدخاقان سےمنسوب اکاؤنٹس تحریک انصاف کیلئےاستعمال ہونے لگے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481