اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وکلاء برادری کاحافظ نعیم کی قیادت میں ”غزہ مارچ“

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے،فلسطینی شہداء کی تعداد 3ہزار ہوگئی

کراچی کی وکلاء برادری کی جانب سے اہل غزہ وفلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی بار ایسوسی ایشن آفس سے ایم اے جناح روڈ ”وکلاء غزہ مارچ“منعقد کیا گیا۔مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔

اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم، کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی، سکریٹری جنرل جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ، عبد الصمد ایدوکیٹ،ڈپٹی پارلیمانی رکن قاضی صدر الدین، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

وکلاء برادری نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا وہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد ہمارا فرض ہے،حماس کے مجاہدوں کو سلام، I Stand with Al aqsa, Stop Genocide in Gaza, Where is UNO?۔مارچ میں وومن اسلامک لائرز فورم کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔مارچ کے شرکاء نے پوجوش نعرے لگائے جس میں From the river to the sea Palestine will be free. Free Free Palestine۔

حافظ نعیم الرحمن نے ”وکلاء غزہ مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بار ایسوسی ایشن پوری وکلاء برادری خراج تحسین کی مستحق ہے کہ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کی۔آج ہم وکلاء برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل اور امریکہ سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں کی مذمت کے لیے بھی جمع ہوئے ہیں جو مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے آواز نہیں اٹھاتے اور صیہونی ایجنٹوں کا کردار ادا کرتے ہیں،وکلاء برادری کا فلسطین کے حق میں احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی ناپاک ریاست کے قیام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل 77سال سے اہل غزہ اورفلسطینی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کو شہید کررہا ہے، اسرائیل حماس کے مجاہدین سے تومقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے فلسطینی بچوں اور عورتوں پر فضائی حملہ کر کے شہید کررہا ہے۔فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر بمباری بند کراناعالم اسلام کے حکمرانوں اورافواج پر فرض ہے، اگر یہ لوگ فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ نہیں دے سکتے تو ان کو اقتدار سے ہٹانا ہم سب پر فرض ہے۔

عامر سلیم ایڈوکیٹ نے کہاکہ کراچی بار ایسویسی ایشن کے وکلاء کا احتجاج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے دل اہل غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم اہل غزہ اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں، ہم اسرائیل کی جانب سے جاری دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے حکمرانوں سمیت تمام عالم اسلام کے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ کی حدود میں تمام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان اور عالمی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کا ساتھ دیا جائے۔

"Gaza March"  of lawyers' community under the leadership of Hafiz Naeem,وکلاء برادری کاحافظ نعیم کی قیادت میں ”غزہ مارچ“ 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481