اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند
ملتان سے ظاہر پیر اور اوچ شریف میں موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے ظاہر پیرموٹروے ایم 5 شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی،ملتان موٹروے ایم 4 ٹریفک کیلئے کھلی ہے ، شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے احتیاظی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث شہری فوگ لائٹ کا استعمال کریں، دھند کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب اوچ شریف میں موٹر وے ایم فائیو پر شدید دھندہے،موٹروے ذرائع کاکہنا ہے کہ دھند کے باعث جھانگڑا انٹرچینج اور اوچ شریف انٹر چینج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس نے کہاہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شدید دھند والے علاقوں میں گاڑی کی سپیڈ کو کم سے کم سطح پر رکھیں، دھند کے باعث فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481