اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انوارالحق کاکڑ کی ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات

انوارالحق کاکڑ کی ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات

انوارالحق کاکڑ کی ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہالینڈ کے ہم منصب سے ملاقات میں غزہ کی بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی، اور ڈچ کمپنیوں کو زراعت، باغبانی، پانی کے انتظام اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی دبئی میں 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) کے موقع پر ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں غزہ کی بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

دونوں سربراہان نے اس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد اور دی ہیگ میں منعقد ہونے والی تقریبات کو سراہا۔ جب کہ وزیراعظم کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور نیدر لینڈز کو باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور یورپی یونین کے ذریعے مل کر کام کرنا چاہیے۔

نگراں وزیراعظم نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ جب کہ ڈچ کمپنیوں کو زراعت، باغبانی، پانی کے انتظام اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم کاکڑ نے نے مزید کہا کی کم کاربن خارج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا شکار ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481