Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ بنک نے سموگ کےخاتمے کیلئے مصنوعی بارش کی مخالفت کردی

پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، طلباء کیلئے ماسک لازمی قرار

ورلڈ بینک نے پنجاب میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبوں کی  مخالفت کردی، پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش کے 2 منصوبے زیر غور تھے،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کے ڈیٹا میں تضاد کی وجہ سے ورلڈ بینک حکام متفق نہیں ہوئے، جس کی چیف سیکریٹری نے بھی تصدیق کی ہے، جبکہ اسموگ سے بچنے کیلئے چنگ چی رکشے پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام ان منصوبوں سے متفق نہیں ہیں۔

زاہد اختر زمانکے مطابق اسموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا،اس حوالے سے ہم ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں، اسموگ کے خاتمے کے لیے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کر رہے ہیں، بہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کرانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا۔ زاہد اختر زمان نے کہا کہ اسموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں جبکہ اسموگ کے حوالے سے مختلف اداروں کے ڈیٹا میں بھی تضاد ہے۔

World Bank opposes artificial rain to eliminate smog in Punjab,ورلڈ بنک نےپنجاب میں سموگ خاتمے کیلئے مصنوعی بارش کی مخالفت کردی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481