اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جھیکاگلی سکول کے معاملے میں جھوٹی ایف آئی آر،حقائق کیا ہیں؟

2ff3a6e2 d587 4255 a80f 3e9878185240

نعمان عباسی ۔۔عام آدمی لیگ

اہلیان مری جیسا کہ آپ کو معلوم ہے 20 ستمبر 2023 کو جھیکاگلی سکول کے معاملے میں جھوٹی ایف آئی آر مری کے چند وکلاء کی جانب سے کرائی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے بعد برادری جرگہ جس کو شروع کرانے والے جماعت اسلامی کے رہنماء سجاد الحسن تھے انہوں نے اپنے ساتھ مری شہر کے چند مزید معززین کو بھی شامل کیا اور طے پایا کہ دونوں اطراف سے ثالثین کا تقرر ہو گا اور پھر اس پر فیصلہ کیا جاۓ گا۔

عام آدمی لیگ کے نوجوانوں نے تو اپنے ثالث بھی دیے اور انہیں تمام تر اختیارات بھی تفویض کر دیے جبکہ وکلاء نے ثالثین دینے کے بجاۓ جرگہ کو چکر پر چکر لگوانا شروع کر دیے۔معززین جرگہ نے وکلاء کی ھٹ دھرمی,تاخیری حربوں کو دیکھتے ہوئے نوجوانوں سے لچک کی التجا کی جسے نوجوانوں نے قبول بھی کیا مگر نئے سے نیا مطالبہ کرتے چند وکلاء نے معاملہ التوا میں رکھا اور جرگہ کو حتمی جواب دیے بغیراب مقدمے میں ناجائز طور پر نامزد کئے گئے افراد کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں۔

مری کے عوام کو اس کیس کو دیکھنا ہو گا کہ اگر ایسے جائز آواز اٹھانے پر جھوٹی ایف آئی آر ہونے لگی تو پھر کون بولے گا؟
ہمیں سوچنا ہو گا کہ مری میں ایک ایسا تین چار افراد کا ٹولہ ہے جس نے مری بار کے ساتھ ساتھ سماج کو یرغمال بنانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اس صورت حال کا سدباب کیسے کیا جائے؟
ہمیں سوچنا ہو گا کہ عدالتی کارروائیوں میں دخل اندازی اگر ہوتی رہی  تو ہم کیسے انصاف پا سکیں گے۔
جو تین وکلاء اس ایف آئی آر کے سرغنہ ہیں وہ مری میں ہر شر کی پشت پناہی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مری کے لیے صدیوں تک کی پلاننگ کرنے والے نوجوانوں کو روکنے کا ایجنڈا واضح ہو چکا ہے،سچ بولنے،آواز اٹھانے پر قدغن لگانے کی تین کے ٹولے کی کوشش ہم سب کو مل کر ناکام بنانی ہو گی .

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481