اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کردیا

عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت سامنے ائی ہے جس کے تحت جیل میں موجود پارٹی چیئرمین عمران خان نے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا جانشین مقرر کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اج تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن گئی، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پر اطمینان کا اظہارکیا تھا۔

سینیٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے زبانی فیصلہ تحریری فیصلے میں تبدیل کردیا ہے،اور 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیاہے، ہم ہفتے کے روز انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے نامزد کیے گئے چیئرمین کے امیدوار بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں جس طرح ان کے قائد نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت تک اس عہدے پر رہوں گا جب تک عمران خان باعزت طور پر واپس ا کر چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھال نہیں لیتے یہ ان کی امانت ہے وہ اج بھی چیئرمین ہیں کل بھی رہیں گے۔

اس موقع پر بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی ہی اصل پی ٹی آئی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے تاہم عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے، جو نام چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ نام بیرسٹر گوہر کا ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین کے لیے میرے نام کی منظوری دی، ہمارا وہی نظریہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے، خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، جب تک خان صاحب باعزت واپس نہیں آجاتے میں ذمہ داری نبھاؤں گا، پی ٹی آئی وہی ہے ہماری جدوجہد بھی وہی ہے جو خان صاحب کی تھی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سےقبل ازیں عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کوئی مائنس ون نہیں ہو گا، میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481