اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نگران وزیرِاعظم کویت پہنچ گئے۔اہم معاہدوں پر دستخط متوقع

نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں ؟

۔

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے جہاں اعلی کویتی عہدیداروں سے ملاقات اورکئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا کویت پہنچنے پروہاں کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد  نے پرتپاک استقبال کیا، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھیاس موقع پر موجود تھے۔
نگران وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کویت کے وزیراعظم ولی عہد شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے، انوارالحق کے دورہ کویت سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ کے دورے کے دوران افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481