اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، آئی ایم ایف کی ٹیم وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہرین آج سے ایف بی آر کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، آئی ایم ایف ماہرین ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستانی حکام سے تقریباً ایک ہفتے تک ٹیکس پالیسی پر مشاورت کرے گا، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے لیے اقدامات کریں گے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے، ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔

ریٹیلرز کے لیے اسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا، مزید 10 لاکھ لوگ ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں ترامیم تیار کی جائیں گی،تیار کی جانے والی ٹیکس ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی، ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کے لیے تکنیکی وفد معاونت کرے گا۔

آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی، ٹیم کا موجودہ قرض پروگرام اور اس کی قسط سے کوئی تعلق نہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481