اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے

اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے
ارمینہ خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے افسوسناک خبر شیئر کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے آفیشل اکاوْنٹ پر والد کے انتقال سے متعلق پوسٹ کی۔
اداکارہ نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، برائے مہربانی! اپنی دُعاوْں میں میرے والد کو ضرور شامل کریں”۔
اُنہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے”۔ ارمینہ خان نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ “ڈیڈ! ہم دوبارہ ملیں گے”
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ارمینہ خان کے والد کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ارمینہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481