اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس نے اسرائیلی قیدیوں کا تیسرا گروپ ریڈ کراس کے حوالے کردیا

حماس نے اسرائیلی قیدیوں کا تیسرا گروپ ریڈ کراس کے حوالے کردیا

مصر کے القاہرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ حماس نے 13 اسرائیلی اسیران اور چار دیگر غیر ملکیوں کا ایک نیا گروپ ریڈکراس کے حوالے کردیا ہے۔
القاہرہ نے بتایا کہ مصری سیکورٹی حکام بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے کارروائی شروع کر رہے ہیں۔
قبل ازیں، مصر کے حکام نے تصدیق کی تھی کہ انہیں آج (اتوار کو) رہائی کے لیے 13 اسرائیلیوں اور 39 فلسطینیوں کی فہرست موصول ہوئی ہے۔
مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (SIS) کے سربراہ دیا راشوان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والوں کی تیسری کھیپ ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جنگ بندی بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو 120 امدادی ٹرک مصر سے غزہ تک پہنچے جن میں دو ایندھن کے ٹرک اور دو کھانا پکانے کے لیے گیس بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جنگ بندی کے دوسرے روز اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جس کے ردعمل میں حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔
تاہم، ہفتہ کو قطر اور مصر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل کے حوالے سے حماس اور اسرائیل سے مذاکرات کئے اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔
ان چار یرغمالیوں کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، جبکہ اسرائیلیوں میں چھ خواتین اور سات بچے شامل تھے۔
بدلے میں اسرائیل نے عوفر جیل سے 39 فلسطینی قیدی رہا کیے۔ رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 38 سال کی اسراء جعابیص بھی شامل ہیں۔ انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
جنگ بندی کے پہلے دن حماس نے 13 اسرائیلی رہا کئے اور بدلے میں اسرائیل نے 39 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481