اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ پلس بن چکے، اسد قیصر

ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ پلس بن چکے، اسد قیصر

ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ پلس بن چکے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والے خود سلیکٹڈ پلس بن چکے ہیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ ماحول میں انتخابات ہوئے تو کوئی بھی انہیں تسلیم نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سلیکٹڈ کہنے والی اُس وقت کی اپوزیشن اب خود سلیکٹڈ پلس بن چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا نواز شریف کو اُسی طرح نوٹیفکیشن سے وزیراعظم بنادیں، جیسے انوارالحق کاکڑ کو بنایا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی پر جو بھی ظلم ہورہا ہے وہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہورہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481