اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حیدرآباد بورڈ کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیاگیا

حیدرآباد بورڈ کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیاگیا

حیدرآباد بورڈ کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیاگیا

حیدرآباد بورڈ کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیاگیا

حیدرآباد بورڈ کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیاگیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے حیدرآباد بورڈ کے سیکرٹری شوکت خانزادہ کو عہدے سے ہٹادیا، بورڈ کے آڈٹ آفیسر ظہرالدین شیخ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ظہیر الدین شیخ کو حیدرآباد بورڈ کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غلام مصطفیٰ بوک کو لاڑکانہ بورڈ کے آڈٹ آفیسر کے عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں ڈپٹی کنٹرولر کےعہدے پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ندیم سومرو کو لاڑکانہ بورڈ کے ناظم امتحانات کے عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ اور سوشل ہاؤسنگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سید عاشق شاہ کو لاڑکانہ بورڈ کے ایکٹنگ سیکرٹری کے چارج سے ہٹادیا گیا، میرپورخاص بورڈ کے ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں نائب ناظم امتحانات میرپورخاص رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481