اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ جمعرات دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کیلیے بلے کا نشان برقرار رکھنے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ جمعرات آج دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481