اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں فورسز کےقافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481