اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اسٹرائیک کور کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اسٹرائیک کور کا دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اسٹرائیک کور کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اسٹرائیک کور کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اسٹرائیک کور آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا،

آرمی چیف نے جدید ترین VT-4ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں سائفر کیس کا جیل ٹرائل غیر قانونی قرار

آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک فوج نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کیلئے

جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش

نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481