اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میاں نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

میاں نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی۔
نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا جاتی امرا میں پرتپاک خیرمقدم کیا، نواز شریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں،
اسکے علاوہ انہوں نے کئی برطانوی رہنماؤں کے ساتھ اپنے گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کو بھی یاد کیا۔
ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ برطانوی حکومت غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔
قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف فلسطینیوں کے گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں پر اسرائیل کے اندھا دھند، 24 گھنٹے زمینی اور فضائی حملوں کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481