اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور: کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کیس میں قتل کی دفعہ شامل

لاہور: کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کیس میں قتل کی دفعہ شامل

لاہور: ڈی ایچ اے میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کیس میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 302 لگائی گئی ہے جبکہ واقعہ کی تفتیش ڈی ایس پی کاہنہ کو دے دی گئی، ملزم افنان مقدمہ درج ہونے کے بعد جیل جا چکا ہے۔
دوسری جانب، ہلاکت میں ملوث کم سن ڈرائیور افنان شفقت اعوان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور درخواست میں فریق بنائی گئی تمام شخصیات کو عدالت طلب کرے۔
قبل ازیں، مدعی مقدمہ رفاقت علی کی جانب سے کم عمر ڈرائیور کے خلاف قتل کے مقدمے کی درخواست دی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کم عمر ڈرائیور افنان نے دانستہ طور پر گاڑی کو ٹکر ماری جس کا مقصد گاڑی میں سوار تمام افراد کی جان لینا تھا۔
پولیس نے درخواست وصول کرتےہوئے ضمنی کارروائی کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 زخمی افراد دم توڑ گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد اور 23 سالہ عائشہ کے نام سے کی گئی۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق رفاقت علی کے خاندان سے تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481