اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکیورٹی فورسز کا بڈھ بیر میں آپریشن،4 دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا بڈھ بیر میں آپریشن،4 دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر شینے بھی شامل ہے جبکہ کمانڈر سلمان عرف احمد، عمران عرف محمد اور حضرت عمر عرف خالد بھی جہنم واصل ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھے جبکہ چاروں قانون نافذ کرنے والے ادروں کو بھی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481