اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حج پالیسی 2024ء منظور، اعلان کل کیا جائے گا

حج پالیسی 2024ء منظور، اعلان کل کیا جائے گا

وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کل حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق حج پالیسی پر تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔

یکم نومبر کو حج پالیسی سے متعلق وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی تھی، اب وزیر مذہبی امور کل پریس کانفرنس میں حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔

وزیر مذہبی امور کی یکم نومبر کو سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی تھی، سعودی سفیر اور وزیر مذہبی امور کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی منسوخی کا اعلان سامنے آیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481