اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی،7 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی،7 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشت گردوں جہنم واصل ہو گئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481