اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے سے انکار پر گوگل پر بھاری جرمانہ عائد

صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے سے انکار پر گوگل پر بھاری جرمانہ عائد

ماسکو: روسی صارفین کا ڈیٹا روسی سرورز پر محفوظ کرنے سے بار بار انکار پر دارالحکومت میں ایک عدالت نے گوگل پر 15 ملین روبلز (164,000 ڈالرز) جرمانہ عائد کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکومت کی آن لائن مواد، سنسرشپ، ڈیٹا اور مقامی نمائندگی کے حوالے سے غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ بار بار تنازعے کھڑے ہوئے ہیں جو کہ فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے اپنی مسلح افواج کو یوکرین بھیجنے کے بعد شدت اختیار کر گئے ہیں۔

روس میں گوگل کا دفتر روس کے غیر قانونی سمجھے جانے والے آن لائن مواد کو حذف کرنے میں ناکامی اور یوٹیوب پر کچھ روسی میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے دباؤ کا شکار ہے۔

تاہم جبکہ کریملن نے ٹویٹر اور فیس بک سمیت کچھ پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی ہے، اس نے گوگل کی خدمات تک رسائی کو مسدود نہیں کیا ہے اور اس کا سرچ انجن اور یوٹیوب پلیٹ فارم، دونوں مفت، کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پابندی کے حوالے سے گوگل نے ای-میلز کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے 2022 کے موسم گرما میں روس میں ہی دیوالیہ پن کے لیے ایک مقدمہ دائر کیا تھا جب حکام نے اس کا بینک اکاؤنٹ ضبط کر لیا، جس سے عملے اور رٹیلرز کو ادائیگی کرنا ناممکن ہو گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481