اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈونیشیا کے سفیرنے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا

انڈونیشیا کے سفیرنے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا

انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا۔
اُن کے مطابق پاکستان کا سیاحتی مقام مری اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کو جڑواں بھائی قرار دیا جا سکتا ہے۔

انڈونیشیا کے سفیرنے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا

انڈونیشیا کے سفیرنے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا

انڈونیشیا کے سفیر ایڈمن ٹوگیو نے مری کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انڈونیشیا کے سفیر نے کہا انڈونیشیا کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات دن بدن پروان چڑھ رہے ہیں۔
دونوں ممالک کے کھانوں و ثقافت میں بھی مطابقت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے بانی احمد سوئیکارنو اور قائد اعظم محمد علی جناح کے درمیان ذاتی دوستی و بھائی چارے کا رشتہ تھا۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جناح کیپ سوئیکارنو کیپ میں مماثلت دیکھتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی معاشی وتجارتی تعلقات بہت مضبوط ہیں
اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت 4.5 بلین ڈالر ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انڈونیشین سفیر ایڈم ٹوگیو نے کہا کہ مری خوبصورت ترین اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی بے مثال ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481