اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

گورنر خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پی مقرر ہوگئے۔

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان سی ایم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے نام پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران جسٹس ( ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور انہیں کے پی کا نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

گورنر نے نگران وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی سمری پر دستخط کر دیئے

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو بھیجا گیا، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر ہوگئے ہیں۔

نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481