اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری گورنر خیبرپختونخوا غلام علی دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ چار سدہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481