اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون کا ویڈیو پیغام وائرل

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون کا ویڈیو پیغام وائرل

غزہ: حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون اور بچے کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون کا ویڈیو پیغام وائرل

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون کا ویڈیو پیغام وائرل

عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو فلسطینی تنظیم ’’تحریکِ اسلامی جہاد‘‘ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر وائرل کی اور ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اور بچے کو مشروط طور پر رہا کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ معمر خاتون بیمار ہیں اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انھیں اور ایک بچے کو رہا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے بدلے میں اسرائیلی فوج کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہماری شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کے ایک ایک انچ پر بمباری کر رہا ہے اس لیے یرغمالیوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ اگر یرغمالیوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق

ویڈیو میں اسرائیلی خاتون حنا کتزیر نے عبرانی میں کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہوا

اس کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے جنھوں نے سنگین غلطیاں اور خمیازہ ہم نے بھگتا۔

نیتن یاہو کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

خاتون نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ پر فوری طور پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں سکھوں کے ساتھ کشیدگی ،بھارت کا کرتار پور راہداری بند کرنے کا عندیہ

 

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یرغمالی خاتون کی ویڈیو جاری کرنے کو نفسیاتی

دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حماس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481