اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں من مانے کرائے،مہنگی اشیا کی فروخت دھڑلے سے جاری

مری میں من مانے کرائے،مہنگی اشیا کی فروخت دھڑلے سے جاری

 

حکومت پنجاب اور مری کی ضلعی انتظامیہ حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو گئے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے کراۓ وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی پہلے ہی چھین لی ہے ۔حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث نہ تو روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم ہو سکیں اور نہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایوں میں سستے پٹرول کی مناسبت سے کمی کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے تو بہت کئے لیکن تاحال کوئی بھی پیش رفت نہ ہو سکی ہے سبزی فروٹ سمیت دیگر اشیاءکی قیمتیں بھی قابو سے باہر ہیں اور مختلف دکانوں پر لوگ اپنی مرضی کے ریٹس پر اشیائےخورد و نوش فروخت کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایات کے باوجود غریب عوام اور کم آمدن افراد موجودہ مہنگائی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ ابھی تک ار ٹی اے سیکرٹری کی جانب سے مری کے لیے کرایہ نامہ بھی جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی پرائس کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مری میں اشیاء خورد نوش کی ریٹ لسٹ دوکانداروں کو فراہم کی گئی ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481