اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا

محمد حسن حیدر کل وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے، شہید محمد حسن حیدر کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں نگران وزیر اعظم، نگران وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی شرکت کی، نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید محمد حسن حیدر کے جنازہ کو کندھا بھی دیا۔
نائیک خوشدل خان شہید، رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقادر شہید کی نماز جنازہ بھی آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، تمام شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481