اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہترین نشانہ بازی فوجی کا طررہ امتیاز ہے، آرمی چیف

بہترین نشانہ بازی فوجی کا طررہ امتیاز ہے، آرمی چیف

نشانہ بازی کے یہ مقابلے 3 سے 7 نومبر تک جاری رہے، مقابلو ں میں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسزاور سویلینز سمیت 2 ہزار سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

بہترین نشانہ بازی فوجی کا طررہ امتیاز ہے، آرمی چیف

بہترین نشانہ بازی فوجی کا طررہ امتیاز ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوجی تربیت میں نشانہ بازی بنیادی حیثیت رکھتی ہے،

بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طررہ امتیاز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 43 ویں مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد جہلم میں ہوا۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، حکومت کا 4 روز سرکاری چھٹی کا اعلان

نشانہ بازی کے یہ مقابلے 3 سے 7 نومبر تک جاری رہے، مقابلو ں میں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسزاور سویلینز سمیت 2 ہزار سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایئر چیف نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز، ایوارڈز اور میڈل تقسیم کیے۔

پاک فوج نے چاروں کیٹیگریز کے مقابلے جیت لیے، پاک بحریہ دوسری اور پاک فضائیہ تیسری پوزیشن پر رہی

جبکہ پاک فوج کو مجموعی طور پر چیمپئن ٹرافی سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

پریزیڈنٹ کپ چیلنج میچ ٹرافی آرمی ٹیم کے نائیک وسیم کے نام رہی، پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز، بگ بور نیشنل چیلنج پاکستان آرمی نے جیت لیا۔

پیرا فائرنگ میچ پاکستان رینجرز پنجاب نے جیت لیا، ہائیسٹ ملٹری شوٹنگ آنر، دی ماسٹر آف آرمز ٹرافی نائیک شیرافضل کو دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی بہترین مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طررہ امتیاز ہے،

فوجی تربیت میں نشانہ بازی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر آئی جی ٹریننگ نے ان کا استقبال کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481