Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بارش سے متاثرہ میچ 21 رنز سے جیت لیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بارش سے متاثرہ میچ 21 رنز سے جیت لیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں پاکستانی ٹیم نے ڈک ورتھ لیوئس (ڈی ایس ایل) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دیبھارتی شہر بنگلورو کے ایم چناسوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری تھی جب اچانک بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
بارش آنے سے پہلے تک پاکستانی ٹیم نے 21.3 اوورز میں 160 رنز بنا لیے تھے، بارش کے اختتام پر ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو جیت کیلئے 41 اوورز میں 342 رنز کا نیا ہدف ملا۔
دوبارہ اننگز کے آغاز پر قومی ٹیم کو جیت کیلئے 19.3 اوورز میں مزید 182 رنز درکار تھے، پاکستانی ٹیم 25.3 اوورز میں 200 رنز بنا چکی تھی جب دوبارہ بارش آنے سے میچ ایک بار پھر روک دیا گیا۔
بارش کے باعث دوسری بار رکنے والا میچ شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پاکستان کو ڈک لیوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481