اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات کی کڑی ہے، سائفر اور فارن فنڈنگ مقدمات ایف آئی اے کی بدنیتی کو ظاہر کرتے ہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481