اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیپلز پارٹی انشاء اللہ ملک میں اگلی حکومت بنائے گی، آصف زرداری

پیپلز پارٹی انشاء اللہ ملک میں اگلی حکومت بنائے گی، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور معززین سے ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ غلام قادر چانڈیو، غلام مصطفیٰ شاہ، آفتاب انڑ، غلام شاہ لغاری، طارق آرائیں، ناصر شاہ، علی حسن زرداری، منور وسان، عاشق زرداری و دیگر بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری نے سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور زعماء سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم کے حوالے سے تجاویز کو سنا۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انشاءاللہ ملک میں اگلی حکومت بنائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملک میں عوامی حکومت کے قیام کے لئے پر عزم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481