اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ آذر بائیجان کے دوران صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ،دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے،دورے کے دوران آرمی چیف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی،آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور  حوصلے کو سراہا۔

آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے  آذربائیجان کی پاکستان کی  طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا اور دونوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،چیف آف آرمی سٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481