اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، طلباء کیلئے ماسک لازمی قرار

پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، طلباء کیلئے ماسک لازمی قرار

لاہور نگراں حکومت نے پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کردی۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد اسموگ اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ایک ماہ کے لئے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف کیے گئے چالان واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کیا جائے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481