اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ژوب،سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

ژوب،سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

ژوب، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481